Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا بھرمیں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال

امریکی نیشنل سیکیورٹی نے دہشت گردی کے خدشے کو مسترد کردیا۔
شائع 23 فروری 2024 09:52am

امریکا بھرمیں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں تاہم اس کمیونیکیشن بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہونے سے لاکھوں صارفین متاثرہوئے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات بند ہوئی، تاہم امریکی نیشنل سیکیورٹی نے دہشت گردی کے خدشے کو مسترد کردیا۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر وفاقی ایجنسیاں اے ٹی اینڈ ٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی جان کربی کا بھی کہنا تھا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی معاملے کو دیکھ رہے ہیں، انڈسٹری کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس میں خلل کے باعث ہزاروں صارفین متاثرہوئے۔

US

Internet Down

internet services restored