Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

عمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا
اپ ڈیٹ 23 فروری 2024 01:21am

معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بھائی یوسف نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے والے لوگوں نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل طلب کیا ہے۔

اسد طور کو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

imran riaz khan