Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی

ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
شائع 22 فروری 2024 11:20pm

اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم ساتھی کے ہمراہ اغواء کرکے تین روز تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے متاثرہ بچی کی عدم موجودگی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، بعد میں متاثرہ بچی کے بیان پر ملزم ارسلان کو نامزد کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارسلان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر ملزمان کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

Child Rape

Okara

Domestic worker rape