Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری

نگراں حکومت نے کتنا قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا؟
شائع 22 فروری 2024 08:18pm

وزارت خزانہ نے نگراں حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جن کے مطابق نگراں دور حکومت میں 19830 ارب روپے کا ڈومیسٹک قرض لیا گیا اور 17934 ارب روپے کا مقامی قرض واپس کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق سابقہ مدت میں 14031 ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگراں دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، سابقہ مدت میں نیٹ فلو 5831 ارب روپے ریکارڈ ہوا تھا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کو 22 فیصد پالیسی ریٹ ورثے میں ملا، سابقہ مدت کے دوران پالیسی کی اوسط شرح 19.5 فیصد تھی۔

اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت نے قرض کی پروفائل بہتر کرنے کے اقدامات کیے، نگراں دور میں ٹریژری بلز کا حجم 1.6 ٹریلین روپے تک آگیا، سابقہ مدت میں ٹریژری بل کا حجم 3.3 ٹریلین روپے تھا، حجم کم ہونے سے حکومتی مالیاتی ضروریات کم کرنے میں مدد ملی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا، سابقہ مدت میں 8.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا، نگران حکومت نے 3.6 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا، سابقہ مدت میں 5.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا گیا تھا۔

Caretaker government

DEBTS