Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، بیرسٹر علی ظفر

کوئی قرضہ تب ہی ملے گا جب گڈ گورننس ہو، بیرسٹر علی ظفر
شائع 22 فروری 2024 05:03pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھے گے، یہ لوگ اگر بازار جائیں، نماز کے لیے جائیں یا کسی بھی جگی جائیں لوگ ان کو چور اعظم کہیں گے۔

یرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے ہمارے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے، عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ ہمارے لیڈرز کے پاس عدالتی احکامات موجود تھے لیکن ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہم اطلاع ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط جاری کیا جائے گا، یورپین یونین کا اپنا ایک چارٹرڈ ہے، جو یہ ہے کہ کوئی قرضہ تب ہی ملے گا جب گڈ گورننس ہو، جس ملک میں گڈ گورننس نہ ہو ترقی یافتہ ممالک اس ملک میں کام نہیں کرتے، پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے لوگوں کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا، ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا اور ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا گیا۔

ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جارہی ہے، اسد قیصر

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک جب یہ دیکھتا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تو اس کو قرض نہیں دیا جاتا، اگر آئی ایم ایف نے بات کرنی ہے کہ رگنگ ہوئی تو ان حلقوں کا فوری آڈٹ ہونا چاہئے ، الیکشن انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ میں کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف جو کیسز بنائے گئے وہ بانی پی ٹی آئی کو تنگ کرنے کے لیے بنائے گئے، بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالہ میں خطرہ ہے، قانونی ملاقات میاں بیوی میں ہونی ضروری ہے، وکلاء کی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کل عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔

imran khan

IMF

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Letter to IMF