Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منفی 52 ڈگری: تالاب میں سونے والی بطخیں وہیں جم گئیں

چین کے مختلف صوبے اس وقت شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں
شائع 22 فروری 2024 04:19pm

دنیا بھر کی طرح چین میں بھی ان دنوں شدید سردی پڑ رہی ہے، چین کے صوبے ژن جیانگ شدید موسمی صورتحال سے جہاں شہری متاثر ہو رہے ہیں، وہیں اب مقامی جھیل میں بطخیں بھی برف میں جم گئیں۔

چین کے صوبے ژن جیانگ نے اُس وقت سب کی توجہ سمیٹ لی، جب ایک جھیل میں بطخیں برف میں موجود تو تھیں تاہم مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھیل میں موجود بطخیں جو کہ تعداد میں بھی 1 یا 2 نہیں بلکہ درجن بھر سے زائد تھیں، برف میں دھنسی ہوئی تھیں اور مردہ حالت میں تھیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چین میں اس وقت کئی صوبوں میں کولڈ ویو جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 52 اعشاریہ 3 ڈگری تک گر گیا ہے، جس نے 64 سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔

ایسے میں جہاں انسان متاثر ہو رہے ہیں، جانور اور چرند پرند بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، اس ویڈیو میں بھی یوں معلوم ہو رہے ہے کہ یہ بطخیں سخت سردی برداشت نہ کر سکیں اور چل بسیں۔

china

snowfall

animal

Heavy Snowfall

snow fall

Water