Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد تمام ساتھیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہار
شائع 22 فروری 2024 03:09pm

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہرمشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اور اسٹاف نے بھرپور معاونت کی۔ تعاون پر وزیراعظم آفس اورہاؤس کےتمام افسران اوراسٹاف کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اور اسٹاف نے ہرمشکل صورتحال سے نمٹنے میں بھرپورمعاونت کی،ملٹری سیکرٹری نےبہترین پیشہ وارانہ اندازمیں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری،ڈی ایم ایس اوردیگرمعاون اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے لائق تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری کاکردار انتہائی اہم رہا،کابینہ سیکرٹری نے جس اندازمیں ذمہ داریاں دیں وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

federal cabinet

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar