Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی میں آئینی عہدوں کیلئے مشاورت ، سرفرازبگٹی، گیلانی، مرادعلی شاہ کو گرین سگنل

موجودہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نام بھی زیرغور ہے۔ ذرائع
شائع 22 فروری 2024 02:25pm

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی قیادت نے آئینی عہدوں پرنامزدگی کیلئے مشاورت شروع کردی. چیئرمین سینٹ کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کا نام سرفہرست ہے۔

ن لیگ کے ساتھ حکومت سازی پر حتمی مشاورت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آئینی عہدوں پرنامزدگی کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عہدوں کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کا نام سرفہرست ہے تاہم بعض حلقوں کے مطابق موجودہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نام بھی زیرغور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب کا عہدہ وسطی پنجاب کے کسی سینئرپارٹی رہنما کونامزد کیا جائےگا۔ اس حوالے سے پارٹی حلقوں میں چوہدری منظور ، قمر زماں کائرہ اورندیم افضل چن کے نام زیرغور ہیں۔

سندھ کی وزارت اعلی کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کابینہ کے زیادہ ترارکان نئی کا بینہ میں بھی شامل ہوں گئ۔

خیبر پختونخواہ سے گورنر شپ کیلئے مخلتف نام زیرغورہیں جن میں اخوند زادہ چٹان، ارباب عالمگیر ، فیصل کریم کنڈی کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلی کیلئے سرفرازبگتی کوگرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی حکومت مخلوط ہوگی، صوبائی کابینہ میں مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے ارکان مساوی تعداد میں شامل ہوں گے۔

Asif Ali Zardari

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024