Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوند کتیرا : چھوٹے سائز کا بڑا دھماکہ

گوند کتیرا کے جادوئی فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 22 فروری 2024 02:57pm
ہیلتھ شاٹس
ہیلتھ شاٹس

گوند کتیرا اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے زمانہ قدیم سے مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال ہو رہا ہے،اسکے اندر اینٹی آکسیڈنٹ،اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش اجزاءپائے جاتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ یہ جسم سے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ، جس سے وزن گھٹنے میں مدد ملتی ہے۔

گوند کتیرا کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا ہے اور یہ خوشبو سے بھی پاک ہو تا ہے ۔ اگر اسے پانی میں بھگویا جائے تو جیلی کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔

اس کا مزا سرد اور گرم دونوں ہے اس لیے اسے سردی اور گرمی دونوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، عموماً اسے جوش یا شربت میں ملا کر بھی پیا جاتا ہے۔

گوند کتیرا کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ مردو عورت دونوں کے لئے انتہائی مفید ہے

نظام ہاضمہ کو بہتربناتا ہے

گوند میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ اس میں شامل اجزا آنتوں کی فعالیت میں اضافہ کر کے ان کی حرکت کو بہتر بناتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ قبض اور اسہال میں بھی آرام دیتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے

پرانے زمانے میں گھر کی بڑی بوڑھیاں اسے مشروبات میں ملایا کرتی تھیں ۔آج بھی کچھ گھرانوں میں یہ روایت موجود ہے ۔ کیونکہ گوند کتیرا گرمیوں میں ایک کولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتاہے۔ اس کے علاوہ یہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

جلد ہتر بناتا ہے

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں اور لکیریں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔ ان جھریوں سے نجات پانے کے لیے بھی گوند کتیرا کا استعمال کیا جاتاہے ۔ یہ جلد کے خلیوں کی مرمت کرتا ہے اور اس کے اندر موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش اجزاء چہرے کو داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے محفوط رکھتے ہیں ۔

کمزوری دور کرکے ظاقت دیتا ہے۔

گوند کتیرا میں ادوائی خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ انسانی جسم میں بیماری سے ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے ، اس لیے ایسے افراد جو طویل عرصے سے بیمار ہوں یا اینٹی بائیو ٹکس کا استعمال کررہے ہوں، انہیں گوند کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔

گوند کتیرا میں عام طور پر بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، اسے گندم کے آٹے ،گھی ، اورگری دار میوے کے ساتھ ملا کربنایا جاتا ہے۔ یہ بچوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور انہیں کھلانے کےلیے توانائی بخش لڈو بنائے جاسکتے ہیں۔

بچوں کی پیدائش کے بعد نئی ماوں میں ہونے والی کمزوری کو دور کر کے زچگی میں ختم ہونے والی طاقت کو بھی بحال کرتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط کرتا ہے

گوند میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہےاس لیے اسے ہڈیوں کے امراض آسٹیو پوروسس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتاہے ۔اس کے علاوہ جوڑوں کی مضبوطی اور بڑھاپے میں ہڈیاں ٹوٹنے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

محتاط رہیں، زیادہ استعمال نقصان بھی پہنچا سکتا ہے

یہ تو تھے گوند کتیرا کے فوائد لیکن اب یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ گوند کا غلط اور زیادہ استعمال انسان کو کیا نقصان پہنچا سکتا ہے

گوند کامزاج کیونکہ سرد ہوتاہے اس لیے اسے نزلہ زکام اور فلو میں استعمال سے گریز کریں ۔ گوند کتیرا کو رات میں کبھی نہیں استعمال کرنا چاہیئے ،اسے ہمیشہ دن میں کھائیں اور وہ لوگ جو فربہی مائل ہوں ، گوند کتیرا کا استعمال کم سے کم کریں۔

lifestyle

Gond Katira

healthy lifestyle

gond katira benefits