ماڈل خودکشی کیس: بھارتی کھلاڑی اور تانیہ سنگھ کی واٹس ایپ چیٹ کا انکشاف
معروف بھارتی ماڈل تانیہ سنگھ کی خودکشی کیس میں بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما کو بھی ممبئی پولیس نے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ماڈل کے موبائل فون سے آخری کال کھلاڑی کو ہی کی گئی تھی۔
ممبئی پولیس کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق بھارتی ماڈل تانیہ سنگھ کی خودکشی کے بعد کی جانے والی ابتدائی تفتیش میں مختلف افراد کو شامل کیا گیا تھا، تاہم اب کھلاڑی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
پولیس کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ تانیہ سنگھ کے سی ڈی آر سے آخری کال ابھیشیک کمار کے نمبر پر کی گئی تھی، تحقیقات کے دوران دونوں کی واٹس ایپ چیٹ میں ایک دوسرے کی گفتگو کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تاہم خودکشی سے قبل کیے جانے والے تانیہ کے میسج کا ابھیشیک نے جواب نہیں دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تانیہ اور ابھیشیک کے درمیان دوستی تھی اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کرتے تھے۔
لیکن اب تک ماڈل کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، جبکہ ماڈل کے اہلخانہ نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تانیہ سنگھ گزشتہ 2 سال سے فیشن ڈیزائیننگ اور ماڈلنگ کے پیشے سے وابسطہ تھیں، جبکہ وہ 20 فروری کو منگل کے روز سور ت شہر میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی ترجمانی کرنے والے ابھیشیک شرما نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑی کے شامل تفتیش ہونے کے بعد اب کیس ہائی پروفائل بن چکا ہے۔
Comments are closed on this story.