Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

= اس بارپولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔
شائع 22 فروری 2024 01:40pm

پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اس بارپولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

پارٹی انتخابات کے لیے اسکروٹنی 25 فروری کی گئی ہے جبکہ کاغذات نامزدگی پرفیصلے 27فروری تک ہوں گے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی وکیل اور عمران خان کے مؤقف میں تضاد

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر 2023 کو انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

pti

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

PTI bat symbol