Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ نیوزی لینڈ: 3 میچز کے بعد اعظم خان کو موقع نہ دینے پر محمد حفیظ کا انکشاف

محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے انکشافات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
شائع 22 فروری 2024 12:30pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع نہ دیے جانے سے متعق کہا ہے کہ اعظم خان شروع کے 3 میچز میں کوئی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے تھے، اس لیے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کے لیے کھیلنے نہیں دیا گیا۔

محمد حفیظ نے واضح کیا کہ اعظم خان کو مستقل ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا تھا اور اس بات سے کھلاڑی کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

سابق ٹیم ڈائریکٹر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اعظم خان کو مزید کھیلنے کا موقع دینا چاہ رہے تھے مگر ابتدائی میچز میں خراب کارکردگی کی بنا پر انتظامیہ نے انہیں کھیلنے سے روک دیا تاکہ عوام کی تنقید سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ کچھ دن پہلے ہی پاکستان کرکٹ کے ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں اورعہدہ چھوڑتے ہی انہوں نے ٹیم کے متعلق انکشافات کاسلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وہ مختلف چینلز پر اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔

ایک نجی چینل پر انہوں نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار اعظم خان اور مکی آرتھر کو قراردیا تھا ۔

محمد حفیظ اس سے قبل حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق پلیئرز ڈومیسٹک کھیلے بغیر اپنی پرفارمنس بہتر نہیں بنا سکتے ہیں۔

Muhammad Hafeez

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer