Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روضہ نبوی ﷺ میں عبادت کا اجازت نامہ کیسے ملتا ہے؟

شعبان المعظم میں سب سے زیادہ اجازت نامے جاری ہوتے ہیں
شائع 22 فروری 2024 10:45am

روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کا خواب ہر مسلمان کا ہوتا ہے، لیکن اس اہم مقام تک رسائی آسان نہیں تاہم اب Nusuk App پر رجسٹریشن کر کے باآسانی یہ سعادت حاصل کی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے اب زائرین کی آسانی کے لیے انتظامیہ نے ایک ایپلیکیشن لانچ کی تھی، جس کے تحت اب زائرین باآسانی روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے اور عبادت کرنے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

چند آسان اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے آپ روضہ رسول ﷺ میں عبادت کے لیے اجازت لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس Nusuk App پر آپ کا اکاؤنٹ موجود ہو۔

اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ رجسٹر کے آپشن پر کلک کریں، اور ساتھ ہی اگلے اسٹیپ پر Pray at Al Rawda Al Sharifa پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ فرد کی تعداد ظاہر کریں، وقت اور تاریخ بھی لازمی لکھیں، اور پھر Continue کے آپشن پر کلک کر دیں۔

جس کے بعد اتھارٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے کر آپ کو پرمٹ جاری کر دے گی۔

سعودی اتھارٹیز کی جانب واضح کیا گیا ہے کہ روضہ رسول ﷺ میں عبادت کے لیے زائرین کے پاس پرمٹ ہونا لازمی ہے، جو کہ روضہ رسول ﷺ آنے سے پہلے ہی ایپلیکیشن پر بذریعہ درخواست ملے گا۔

اس طرح کئی ایسے زائرین بھی مستفید ہو رہے ہیں جو کہ معزور ہیں اور رش کے باعث انتظار نہیں کر سکتے۔

اتھارٹیز کے مطابق گزشتہ شعبان کے مہینے میں روضہ رسول ﷺ کے لیے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد زائرین کو پرمٹ دیا گیا تھا۔ جنہوں نے آن لائن ایپلیکیشن Nusuk App کے ذریعے درخواست جمع کرائی تھی۔

دوسری جانب 4 لاکھ 80 ہزار میں سے 2 لاکھ 80 ہزار مرد حضرات کو روضہ رسول ﷺ میں عبادت کا پرمٹ دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال رمضان کے مہینے میں کُل 344،142 افراد نے روضہ رسول ﷺ میں عبادت کا شرف حاصل کیا تھا۔

Saudi Arabia

Ramadan

Madina