Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی برقرار

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 100 سے زئد پوائنٹس کا اضافہ
شائع 22 فروری 2024 10:16am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

**پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشپ44 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے 100 انڈیکس 61 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے 10 منٹوں میں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتے ہوئے 61 ہزار 400 پوائنٹس ہو گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1094 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 61559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

ٹریڈنگ کےاختتام پر انڈیکس میں ایک اعشاریہ 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی روز سے مندی کا رجحان تھا جس کی وجہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد غیر یقینی سیاسی صورتحال میں اضافہ تھا تاہم گذشتہ روزمذاکرات کے چھٹے دور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اتفاق رائے ہونے کے بعد مارکیٹ میں بھیتیزی کا رجحان سامنے آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملک کی 2 بڑی جماعتوں کے مابین درمیان اتفاق رائے کا مثبت اثر ہوا ہے۔

PSX

100 index

PAKISTAN STOCK MARKET