Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کے خلاف بولنے پر نادیہ جمیل نے مریم نواز کے ساتھ کیا کیا تھا؟

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے دلچسپ اور تلخ لمحات سے متعلق بات چیت کی
اپ ڈیٹ 22 فروری 2024 11:13am

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل ایک موقع پر معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی پر کولڈ ڈرنک الٹ دی تھی، کیونکہ وہ اداکارہ کے والد کے خلاف بات کر رہی تھی، انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ والد کے خلاف غلط زبان برداشت نہیں کر سکتیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل گزشتہ سالوں کینسر کو شکست دینے کے حوالے سے بھی سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے اسکول کے زمانے کا واقعہ سنایا جب وہ ایک سیاسی شخصیت کی بیٹی سے الجھ پڑی تھیں۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی سیاستدان ہیں، ان کے والد اُس وقت وزیر اعلٰی تھے۔ میری اور اُس لڑکی کی جو کہ اب سیاستدان ہیں، لڑائی ہو گئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کالج میں وہ میری جونئیر تھیں، انہوں نے کچھ کہہ دیا کہ تمہارا باپ میرے باپ کا نوکر ہے۔ میں نے کہا ’کیا بولا‘ تو دوبارہ سے وہی جملہ انہوں نے دہرایا۔

جس پر نادیہ جمیل غصے میں آ گئیں، ہاتھ میں موجود کولڈ ڈرنک کی بوتل خاتون سیاستدان پر اُلٹ دی۔

اس واقعے کے بعد جب میں گھر گئی، تو میری دادی کا کہنا تھا کہ تم نے کیوں کی؟ وہ اتنے طاقتور لوگ ہیں، تمہارے والد کا کاروبار بند کرا سکتے ہیں۔ تم کتنی بے وقوف ہو۔

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابو کے بارے میں ایسی بات کیسے کر سکتے ہیں؟ وہ میرے والد ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کنوینٹ جیسز اینڈ میری اسکول میں نادیہ جمیل مریم نواز کی سینئر تھیں، اسکول فیلوز ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تھیں، جبکہ میڈیا رپورٹس میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا، نادیہ جمیل کے ساتھ الجھنے والی طالبہ مریم نواز تھیں۔

نادیہ جمیل اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں، جبکہ کئی مواقع پر والدین سے اپنی محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔ واضح رہے اداکارہ کی جانب سے یہ انکشاف 2019 میں معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے چند دلچسپ اور تکلیف دہ لمحات بھی شئیر کیے جو کہ ایک بار پھر وائرل ہو گیا ہے۔

social media

Pakistani Actress

Pakistan Politics

Pakistani drama

survical cancer

female accused