Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین کی جانب سے بابر کا نام لینے پر محمد عامر نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر شعیب ملک کے پروگرام میں شریک تھے
شائع 22 فروری 2024 08:56am

پاکستان سپُر لیگ سیزن 9 میں جہاں کھلاڑی کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے فاٹ بالر محمد عامر بابر اعظم کا نام لینے پر چونک گئے، وہ ایک ویڈیو انٹرویو کے لیے موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو میں شعیب ملک کھلاڑیوں کا انٹرویو لے رہے تھے، اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر موجود تھے۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی شاہین شاہ آفریدی، جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ترجمانی محمد عامر کر رہے تھے۔

شعیب ملک کی جانب سے دونوں سے سوال کیے گئے کہ بھارتی سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی کوور ڈرائیو اچھی ہے یا پھر سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کوور ڈرائیو اچھی ہے؟

جس پر بڑے ہی پُر جوش انداز میں محمد نے کہا کیا؟ اور ہاتھ کے اشارے سے فورا کہا ویراٹ کوہلی۔

دوسری جانب جیسے ہی شاہین نے جواب دیا اور کہا بابر اعظم۔ تو یہ نام سنتے ہی ایک لمحے کو جھٹک کر محمد عامر کو دیکھا اور کچھ کہنے ہی لگے تھے چُپ ہو گئے۔

جس پر شاہین شاہ آفریدی کی مسکراہٹ نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

babar azam

Shoaib Malik

Shaheen Shah Afridi

BABAR AZAM PAKISTAN