Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے 10 دنوں سے ڈیرے

اسپیکر ہاؤس میں مقیم افراد سے متعلق بیرسٹر سیف نے وضاحت کردی
شائع 21 فروری 2024 10:05pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 10 دنوں سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اسپیکر ہاؤس میں مقیم افراد سے متعلق بیرسٹر سیف نے وضاحت کردی

پشاور میں اسپیکر ہاؤس، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسپیکر ہاوس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 10 دنوں سے اسپیکر ہاؤس میں موجود ہیں۔

نامزد اسپیکر عاقب اللہ ، فیصل امین اور دیگر رہنماء بھی ایک ہفتے سے اسپیکر ہاؤس میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس بھی اسپیکر ہاؤس میں ہوا تھا، حکومت سازی اور پارٹی کے تمام امور سے متعلق اجلاس بھی اسپیکر ہاؤس میں ہورہے ہیں۔

بیرسٹرسیف کی وضاحت

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اسپیکر ہاؤس میں جو لوگ موجود ہیں، وہ اسپیکر مشتاق غنی کے مہمان ہیں۔

انھون ںے کہا کہ کسی نے اسپیکر ہاؤس میں ڈیرے نہیں لگائے۔

pti

KPK

election 2024 results