Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپتال میں زیر علاج گھریلو ملازمہ رضوانہ کا ایک بار پھر علاج شروع

رضوانہ کے وزن میں کمی آئی ہے، رضوانہ کے تمام ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے، پروفیسرالفرید ظفر
شائع 21 فروری 2024 05:40pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کا ایک بار پھر علاج شروع ہوگیا، رضوانہ کو ایک بار پھر لاہور کے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا۔

رضوانہ کے علاج کیلئے پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفرکی سربراہی میں چھ رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ پھر تشکیل دے دیا گیا۔

پروفیسرالفرید ظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کے وزن میں کمی آئی ہے، رضوانہ کے تمام ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ رضوانہ کی صحت بہتر ہے، لڑکی کی ایم آر آئی رپورٹ نارمل ہے۔

الفرید ظفر کے مطابق رضوانہ کے دائیں بازو کی ہڈی جڑ چکی ہے، بائیں بازو کے علاج کیلئے جلد فیصلہ ہوگا۔

Hospitalized

Police Torture

rizwana torture case