Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جانی لیور کی خودکشی کی کوشش

جانی لیور کس بات سے دلبرداشتہ تھے؟
شائع 21 فروری 2024 05:11pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جانی لیور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران جانی لیور نے اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے آئے ہیں جہاں انہیں کئی مالی مسائل کا سامنا تھا اور ان کے والد بھی بہت سخت مزاج تھے۔

جانی لیور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آچکے تھے اس لیے انہوں نے 13 سال کی کم عمری میں خودکشی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹرین کی پٹڑی پر لیٹنے گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آچکے تھے، لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو وہ پٹڑی سے اتر گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن میں کئی قتل دیکھے ہیں اسی لیے اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو جرائم کی دنیا میں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر ہی رہتے۔

Suicide Attempt

Johnny Lever