Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، سراج الحق

راتوں رات 2 خاندانوں کی بادشاہت قائم کی گئی، امیر جماعت اسلامی
شائع 21 فروری 2024 04:47pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ راتوں رات 2 خاندانوں کی بادشاہت قائم کی گئی، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دنیا جانتی ہے 8 فروری کو الیکشن کے نام پر سنگین مذاق کیا گیا۔ اگر الیکشن اسی مذاق کا نام ہے تو یہ قابل برداشت نہیں، ہم سول سپریمیسی (بالا دستی) کی تحریک جاری رکھیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اںتخابات کی تحقیقات تب ہی ہوسکتی ہیں جب الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، اس لئے چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔ قوم کے 50 ارب کا حساب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا پھر چھوڑا، جماعت اسلامی ووٹ کو، قوم کو عزت دو کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں کی سیاست ذات اور خاندان کے لیے ہے، ہماری سیاست پچیس کروڑ عوام کی جدوجہد کیلئے ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے 6 حلقوں میں جماعت اسلامی کی کامیابی کو شکست میں بدلا گیا۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ان حلقوں کے 99 فیصد نتائج فارم 45 کے ساتھ موجود ہیں، ملک میں فیصلے پہلے ہوتے ہیں، انتخابات بعد میں ہوتے ہیں۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results