Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹار فٹ بالرز پر سعودی عرب کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

یوم تاسیس کے موقع پر سعودی عرب میں عام تعطیل ہے
اپ ڈیٹ 22 فروری 2024 10:47am

سعودی عرب کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مشہور عالمی فٹبالرز بھی سعودی رنگ میں رنگ گئے، سعودی عرب کے اس خاص دن کے موقع پر ورلڈ کلاس فٹبالرز بھی سعودی ترانہ گنگنانے لگے۔

سعودی عرب میں 22 فروری کو یوم تاسیس کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس خاص دن کو منانے کے لیے جہاں تعلیمی اداروں سمیت سرکاری اور نجی اداروں میں جوش ولولہ پایا جا رہا ہے وہیں فٹبال کلبز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یوم تاسیس پر الہلال اور الاتحاد فٹبال کلبس کی جانب سے بھی اس خاص دن پر جشن منایا جا رہا ہے۔

الہلال کلب کی جانب سے تصاویر جاری کی گئی ہیں، جس میں معروف عالمی فٹبالرز کو سعودی قومی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، فٹبالر نیمار جونئیر بھی تصویر میں موجود ہیں، جن کے قومی لباس میں ملبوس ہونے نے سب کی توجہ مبذول کرالی ہے۔

کلب کے فٹبالرز کو روایتی رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب الاتحاد کلب کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں یوم تاسیس کے حوالے سے بتایا گیا تھا، جس میں کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

Saudi Arabia

holiday