Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دل کے بعد اب دماغ کے لیے بھی ’پیس میکر‘ کی آمد

ڈپریشن سے نجات کے لیے 'ڈی بی ایس' سے کام لینے کے تجربات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں
شائع 21 فروری 2024 04:04pm

ماہرین نے ڈپریشن کے علاج کے لیے ایک منفرد طریقہ وضع کیا ہے۔

رعشے کی بیماری کے علاج کے سلسلے میں طے شدہ طریق کار ڈی بی ایس (دی ڈیپ برین اسٹیمیولیشن) کی بنیاد پر دماغ کے لیے پیس میکر تیار کیا گیا ہے۔

دل کی دھڑکن کو بے ترتیب ہونے سے روکنے کے لیے پیس میکر کی تنصیب اب عام ہوچکی ہے۔ ماہرین نے اِسی طریق کار کے تحت دماغ کے لیے پیس میکر تیار کیا ہے۔

مینٹل پیس میکر کی کارکردگی یقینی اور بہتر بنانے کے لیے دماغ میں الیکٹراڈز نصب کیے جاتے ہیں۔ یہ الیکٹراڈز دماغ کو تحرک کے حوالے سے پیغامات دیتے ہیں۔

دماغ کے لیے پیس میکر کی تیاری کے سلسلے میں ابتدائی تجربات زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے تھے۔ اب اس حوالے سے غیر معمولی پیش رفت ممکن ہوسکی ہے۔

حالیہ تحقیق کے نتائج نے ماہرین میں امید کی لہر دوڑادی ہے۔ اب ڈپریشن کے علاج کے لیے معیاری پیس میکر تیار کرنا ممکن ہوچکا ہے۔

دماغ کے پیس میکر سے متعلق تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج کے باوجود بعض نامور پروفیشنلز نے خبردار کیا ہے کہ اس معاملے میں زیادہ جذباتی اپروچ اختیار نہ کی جائے۔

Mental Stress

DBS SYSTEM

PACEMAKER