Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا

شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی
شائع 21 فروری 2024 02:14pm

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک سبزی منڈی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔

سبزی منڈی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہونے کا واقعہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت جاوید اور زخمی کی علی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جسے ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے چند دن پہلے بھی کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا تھا۔

firing

karachi

Target Killing

Karachi Street Crimes

Karachi Fire