Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

بالوں کی حفاظت کے لیے نانی دادی کےٹوٹکوں جیسی تجاویز

سوشل میڈیا کی بدولت ہیئر کئیرروٹین میں خاصی جدت آچکی ہے
شائع 21 فروری 2024 03:27pm

بچپن کے سنہری دنوں کو یاد کریں تو نانیوں دادیوں کے ہاتھ کی چمپی(مالش) کو کون بھول سکتا ہے جب ان کا شفقت بھرا ہاتھ نرمی اور ملائمت سےسر کے تیل کی مالش کرتا تو دن بھر کی تھکان پل بھر میں دور ہو جاتی اور دماغ کوبھی ٹھنڈک اور سکون پہنچتا لیکن اب نہ وہ زمانہ رہا ہے اور نہ ہی وہ خالص اشیاء ۔

لیکن خواہشمند افراد اب بھی اپنے بالوں کی نگہداشت درج ذیل طریقوں سے کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی بدولت ہیئر کئیرروٹین میں خاصی جدت آچکی ہے۔ لیکن بالوں کی حفاظت کے بنیادی اصول آج بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کے پہلے تھے۔

شیمپو سے پہلے بالوں میں تیل لگانا

: نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگانا صدیوں کا آزمودہ نسخہ ہے۔ اس کے لیے کوکونٹ آئل یا آرگن آئل کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین ہفتے میں دومرتبہ بالون میں تیل لگانا تجویز کرتے ہیں ۔ خشک بالوں میں لگا کر تقریبا 30 منٹ سے ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر شیمپو کرلیں ۔

ہئیر ماسک

مارکیٹ میں ہیر ماسک کی ایک بڑی رینج موجود ہے، بالوں کی ساخت اور قسم کی مناسبت سے کسی بھی پروڈکٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کوالٹی کو ضرور مد نظر رکھیں

یاپھر گھر میں بھی ہیر ماسک تیار کرنے کے قدرتی طریقے موجود ہیں جس میں دہی سے لے کر ایلو ویرا ماسک تک شامل ہے۔

شیمپو

مارکیٹ میں بالوں کی اقسام کے مطابق بے شمار شیمپو دستیاب ہیں جنہیں منتخب کرتے وقت اس کی کوالٹی ضرور چیک کرلیں، ایک ہی طرح کے شیمپو استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ انہیں بدل بدل کر استعمال کیا جائے ۔

اب باری آتی ہے بالوں کو شیمپو کرنے کی ۔ا کثرلوگ ایک ہی سیشن مین بالوں کو کئی مرتبہ شیمپو سے دھوتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق روزانہ شیمپو بالوں کی قدرتی چمک کو ختم کر دیتا ہے اور وہ جلدی سفید ہوسکتے ہیں اس لیے ایک دن چھوڑ کر شیمپو کرنا زیادہ مناسب ہے۔

مساجر

مساجربالوں کی کھال کو صحت مند کرنے اور ان کی افزائش بہتر بنانے کی وجہ سے مقبول ہوتا جارہا ہے ۔ مساجر سے شیمپو کرتے ہوئے بھی سر کا مساج کیا جاسکتا ہے۔یہ بالوں کی بہتر افزائش کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی سکون پہنچاتا ہے۔

اسکرب

چہرے کی طرح بازار میں بالوں کے بھی سکرب موجود ہیں ،جو بالوں کی نشونما اور انہیں گھنا کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ان مین پایا جانے والے اجزاء جیسے شکر ، نمک اور تیل سر کی کھال کو غذا پہنچاکر بالوں کے کئی مسائل سے بچاتے ہیں ۔ گول گول دائروں کی شکل مین اسکرب سے سر کی جڑوں میں مالش کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔۔

اسکرب کو ہفتے میں ایک یادو دن استعمال کیا جاسکتاہے ۔

Women

lifestyle

Hair Care

healthy hair