Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حوصلہ رکھیں، ابھی صرف 2 ماہ ہوئے ہیں‘

سوشل میڈیا پر ذاتی سوالات کرنے والے صارفین کیلئے کرن اشفاق کے جوابات
شائع 21 فروری 2024 12:03pm

پاکستانی اداکارہ کرن اشفاق حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا تبصروں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا اچھا مسلمان بنے۔

اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اور پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جس میں ان کی جانب سے دلچسپ تبصرہ بھی کیے گئے۔

عمران اشرف سے طلاق کے بعد کرن اشفاق نے سیاستدان حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی جو کہ پنجاب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمانی کرتے ہیں۔

دونوں ایک خشگوار زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔

اداکارہ سے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا کہ کیا آپ حاملہ ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یار ابھی تو 2 ماہ ہوئے ہیں شادی کو، حوصلہ رکھیں۔

جبکہ ایک اور صارف نے اداکارہ کے بیٹے روحام سے متعلق پوچھا کہ روحام بڑے ہو کر کیا بننا چاہتا ہے؟ اگر اُس نے اس حوالے سے پوچھنا ہو تو آپ جواب دیں گی یا اس کے بابا؟

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا ایک اچھا انسان بنے، اچھا مسلمان بنے، ہر رشتے کو اس کے حقوق کے ساتھ پورا نبھانا جانتا ہو، رشتوں میں انصاف کرے، اور ایک اچھا پاکستانی بنے، آمین۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ آپ کو آپ کے حق مہر کی رقم ادا کی گئی ہے یا نہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی، فورا حق مہر سے زیادہ لے چکی ہوں میں آن لائن شاپنگ کر کر کے۔

جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ خوش قسمت خاتون ہیں، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی لگتا ہے!

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ بہت نکھرتی ہیں اب، اس کا کیا راز ہے؟ جس پر اداکارہ نے شوہر کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انسان۔

Lollywood

Pakistani Actress

Wife

Pregnancy

Pakistani drama