Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہنواز دھانی غیر ملکی کھلاڑی کو قوالی سکھاتے رہے، ویڈیو وائرل

مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب میں دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے
شائع 21 فروری 2024 11:26am

پاکستان سُپر لیگ کے کھلاڑی آج کل سب کی توجہ بخوبی حاصل کر رہے ہیں، شاہنواز دہانی کی قوالی کی محفل میں انگریز کھلاڑی کو قوالی سمجھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی غیر ملکی کھلاڑی کو قوالی پڑھا رہے ہیں۔

برطانوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ قوالی ’اللہ ہو، اللہ ہو‘ کو خوب پڑھ رہے ہیں۔

جوش و ولولے میں مبتلا شاہنواز نے غیر ملکی کھلاڑی کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا، مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب میں دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

ڈیوڈ کو جو الفاظ سمجھ نہیں آ رہے تھے تو وہ الفاظ دھانی انہیں سمجھا رہے تھے۔

PSL

Multan Sultans

Pakistan Super League

HBL PSL 9