سعودی عرب میں سانس کی بیماری ’میرس‘ پھر جڑ پکڑنے لگی
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں سانس کی بیماری ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم کورونا وائرس‘ (میرس) نے پھر جڑ پکڑنا شروع کردیا ہے۔
العربیہ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارتِ صحت نے اسی ہفتے عالمی ادارہ صحت کو ’میرس‘ کے پھوٹنے کی اطلاع دی تھی۔ 6 ماہ کے دوران مملکت میں 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔
’میرس‘ کے کیس ریاض اور قسیم کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
لیب میں کیسز کی تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن کی تکنیک بروئے کار لائی گئی ہے۔
2 مردوں اور 2 عورتوں کو یہ بیماری لاحق ہوئی۔ ان کی عمریں 59 سے 93 سال تھیں۔ پانچ ہفتوں کے دوران بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی علامات ظاہر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں :
Comments are closed on this story.