Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانی میں گرنے والے فون کو چاولوں میں رکھنا چاہیے؟ ایپل نے بتا دیا

ایپل سپورٹ نے آئی فون صارفین کے لیے خاص ہدایات جاری کر دیں
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 03:05pm

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اکثر اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ کہیں ان کا فون پانی میں گر جائے اور خراب نہ ہو جائے، تاہم اب آئی فون کے لیے ایپل سپورٹ کی جانب سے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

امریکی موبائل فون کمپنی آئی فون کی جانب سے اپنے صارفین کو واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ پانی میں بھیگ جانے والے فون کو صارف چاولوں کے درمیان نہ رکھیں۔

عام طور پر جب کبھی موبائل فون پانی میں گر جاتا ہے، تو اسے سکھانے کے لیے ایک لوکل طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے، جس کے تحت موبائل فون کو چاولوں کے درمیان رکھ دیا جاتا ہے۔

کئی گھنٹوں تک رہنے کے بعد چاولوں کے درمیان رہنے والے فون میں سے پانی سوکھ جاتا ہے۔

تاہم اب ایپل سپورٹ کی جانب سے دستاویزات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق اگر صارف کا موبائل فون پانی میں بھیگ چکا ہے، تو اسے چاولوں میں ڈالنے کے بجائے فون سیدھا تھام لیں، اس طرح تھامیں کہ اس کا کنیکٹر نیچے کی طرف ہو۔

اس کے بعد فون میں موجود اضافی پانی نکل جائے گا، جس کے بعد آپ اپنا فون کسی خشک مقام رکھ دیں اور 30 منٹ بعد موبائل فون کو چارج کر سکتے ہیں۔

جب کبھی آئی فون موبائل میں پانی داخل ہوتا ہے تو بطور الرٹ ’واٹر ڈٹیکشن‘ اسکرین پر نمودار ہو جاتا ہے، جبکہ تنبیہہ بھی کی کہ گیلے موبائل فون کو چارج نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب چاولوں میں فون نہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ عمل غیر مؤثر ہے اور تلقین کی فونز کو چاولوں میں نہ رکھیں۔

TECHNOLOGY

Apple

iPhone

موبائل فونز