Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 30 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا

دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔
شائع 20 فروری 2024 09:00pm

وزارت خزانہ نے جولائی 15 فروری تک فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت اب تک 30 فیصد اضافی محصولات اکٹھے کیے ہیں۔

خزانہ ڈویژن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی 61 فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی۔

دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

FBR

tax collection