Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

عوام کی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے، مریم نواز
شائع 20 فروری 2024 07:53pm
فوٹو ۔۔۔ ٹوئٹر، مسلم لیگ ن
فوٹو ۔۔۔ ٹوئٹر، مسلم لیگ ن

پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ قصور سے نو منتخب ایم پی اے احسن رضا خان اور جھنگ سے غضنفر قریشی نے مریم نواز سے ملاقات کی۔

پی پی 180 قصور سے احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے جاتی امراٗ میں مریم نواز سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دونوں ایم پی ایز کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے، انشاٗ اللہ ترقی، تعمیر اور عوام کی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

election 2024 results