Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر
شائع 20 فروری 2024 07:40pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد محمد سہیل مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پرعلاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

مقامی آبادی کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا۔

مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

pakistan army

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation