Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک کس بات پر ہے؟

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے سامنے کیا مطالبات رکھے ہیں؟
شائع 20 فروری 2024 07:29pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور اس حوالے سے گزشتہ رات مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم ہوچکا ہے، جبکہ چھٹا دور آج ہونا ہے۔

تاہم یہ ڈیڈلاک کس بات پر ہے؟ اس حوالے سے کچھ اندر کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہر صورت میں وزرتیں لے اور کابینہ کا حصہ بنے ناکہ ایک طرف حمایت کرے اور پھر باہر بیٹھ کر ن لیگ پر تنقید بھی کرے۔

پیپلز پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ چئیرمین سینیٹ کی سیٹ بھی مانگ رہی ہے، جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہوسکتا کہ صدر مملکت کا عہدہ بھی آپ کو دے دیا جائے، چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی بھی آپ لے جائیں، گورنر بھی آپ کی مرضی کا دے دیا جائے، ایسا ہمیں قطعاً منظور نہیں کیونکہ ہمارے بھی اپنے لوگ ہیں ہم نے انہیں بھی راضی کرنا ہے۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ نہ تو چاروں گورنرز دینے کو تیار ہیں اور نہ ہی چئیرمین سینیٹ کی نشست دیں گے۔

FORMATION OF GOVERNMENT

PPP PMLN Deadlock