پی ایس ایل : سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس نے 58 اور کپتان محمد رضوان نے 43 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی بیٹنگ کے دوران فلڈ لائٹ کی خرابی کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکا بھی گیا تھا۔
ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 144رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں ملتان سلطانز نے ایک گیند قبل ہدف کو حاصل کیا۔
اوپنر کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد آغا سلمان نے عمدہ بیٹنگ کی اور 52 رنز اسکور کیے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارڈن کاکس 42 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوورمیں حاصل کیا۔
ریزا ہینڈرکس نے ملتان سلطانز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے 58 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔
ملتان کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 43 رنزبنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عماد وسیم، تیمل ملز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلیئنگ الیون میں حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا تھا۔
ملتان سلطانز نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاہ نواز دھانی کی جگہ اولے اسٹون کو شامل کیا تھا۔
یاد رہے کہ لیگ میں منگل کو کھیلے گئے میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ہرایا جب کہ ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)،ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، جارڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز
ملتان سلطانز الیون
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولے اسٹون
Comments are closed on this story.