Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والدہ کو گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج
شائع 20 فروری 2024 04:31pm

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدہ کو گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

رتہ امرال پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اُس کے بیٹے کامران نے گھر پر قبضہ کرکے اُسے گھر سے نکال دیا ہے۔

رتہ امرال پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کامران کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

rawalpindi police

Son arrested