Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این ای ڈی یونی ورسٹی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان اچانک ملتوی ہونے پر امیدواروں کا احتجاج

مظاہرین کی جانب سے یونی ورسٹی روڈ پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
شائع 20 فروری 2024 04:26pm

این ای ڈی یونی ورسٹی میں منعقد ہونے والے سندھ پبلک سروس کمیشن کے داخلہ ٹیسٹ ملتوی ہونے پر امیدوار آپے سے باہر ہو گئے۔

کراچی کی این ای ڈی یونی ورسٹی میں منگل کے روز 18 ویں گریڈ کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس داخلہ ٹیسٹ میں ہزاروں امیدواروں کی جانب سے شرکت کی گئی، تاہم کافی انتظار کرنے کے بعد جب ٹیسٹ شروع نہ ہوا اور اعلان کیا گیا کہ ٹیسٹ ملتوی ہو گیا ہے۔

اس اعلان پر امیدواروں کا پارہ ہائی ہو گیا، جبکہ ٹیسٹ کے ملتوی ہونے کے خلاف امیدواروں کی جانب سے یونی ورسٹی روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

دوران احتجاج امیدواروں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح نو بجے ٹیسٹ شروع ہونا تھا اور گیارہ بجے تک طلبا کو کاپیاں ہی نہیں دی گئیں۔

protest

Sindh Public Service Commission