Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دپیکا اور رنویر سنگھ نے5 سال بعد خوشخبری سُنا دی

اداکارہ کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کردی، بھارتی میڈیا
شائع 20 فروری 2024 04:01pm

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 5 سال بعد بچے کی آمد متوقع ہے۔

اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون جو کہ آخری بار ہریتھک روشن کی فلم فائٹر میں جلوہ گر ہوئی تھیں، اب ایک اور خبر کی بدولت توجہ سمیٹ رہی ہیں۔

اداکار رنویز سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون بہت جلد ماں باپ بننے والے ہیں، یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کے مطابق اداکارہ کے انتہائی قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے، کہ اداکارہ کے ہاں بہت جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس سے قبل اداکارہ 7 وویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں، ریڈ کارپٹ پر اداکارہ چمکدار ساڑھی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر اداکار رنویز سنگھ اس سے قبل کرن جوہر کو دیے گئے اپنے انٹرویو کی وجہ سے بھی سب کی توجہ سمیٹ چکے ہیں، جس میں اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بائی چانس رنویر سنگھ سے شادی کرلی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھی دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا دعویٰ کیا تھا، جس کی بعدازاں اداکارہ نے تردید کر دی تھی۔

Mother

Deepika Padukone

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR