Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: اعلیٰ نسل کے روسی کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج

خیرپور کے تھانہ اے سیکشن میں درج کیے جانے والے اس مقدمے میں 2 افراد نامزد ہیں
شائع 20 فروری 2024 03:59pm

خیرپور میں کتے کو گولیاں مارکرہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خیرپور کے تھانہ اے سیکشن میں روسی اعلیٰ نسل کے کتے کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں دو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حسنین حیدر کی درخواست پرزاھد گوپانگ سمیت دو افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار حسنین حیدر کا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کہ دونوں ملزمان ہمارے گھر میں گھس کر کتے کو لے گئے اور اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے نامزد ملزم زاہد گوپانگ اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے۔

fire

Khairpur

RUSSIAN DOG