کراچی میں بارش کا امکان
موسم کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے قریب
کراچی میں اس اختتام ہفتہ پر بارش کا امکان ہے۔
شہر میں موسم سرما تقریباً رخصت ہوچکا ہے اور گرمی نے دستک دے دی ہے لیکن موسمیات کے ماہرین کے مطابق ایک سسٹم کے تحت 25 فروری سے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے جنوبی حصوں اور زیریں سندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بارش اتوار 25 فروری سے منگل 27 فروری کے درمیان ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں ایک علیحدہ موسمیاتی نظام کے تحت بارشوں اور برف باری کا سلسہ جاری ہے۔
ناران میں 8 فٹ اورشوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی اور کالام میں 3 فٹ، مالم جبہ میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
karachi weather
Weather Updates
مقبول ترین
Comments are closed on this story.