Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات

پولیس کا نوجوان کے قتل میں سب انسپکٹر شکیل بٹ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 03:35pm

لاہور میں انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے حوالے سےمزید انکشافات سامنے اگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ اور 25 سال سےنامزد ملزم گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔

امیر بالاج کے قتل کے الزام میں پولیس نے گوگی بٹ کے گھرپرچھاپہ مارکرچارگن مینوں کوحراست میں لے لیا ہے۔جبکہ پولیس نے حملہ آورکی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

امیر بالاج کو اتوارکی رات ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل کے حوالے سےمزید انکشافات سامنے اگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور وہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی ہے، پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا تھا۔

زیرحراست اہلیہ نے حملہ آورمظہر کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ اور 25 سال سے گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے،تفتیشی ٹیم نے حملہ اور کا دوسرا موبائل قبضے میں لےلیا ہے جس سے وہ گوگی بٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

فون ڈیٹا کے مطابق واردات کے روز حملہ آور نے گوگی بٹ سے متعدد بار رابطہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورمظہر پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پرمجرمانہ کاروائیاں کرتارہا ہے، اس نے اپنے بہنوئی کو بھی گولیاں ماری تھیں۔

ملزم نے 4 شادیاں کررکھی ہیں اور وہ مختلف مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

رابطہ ثابت ہونے پرگزشتہ رات پولیس نے گوگی بٹ کےگھر چھاپہ مارتے ہوئے چارگن مین کو حراست میں لے لیا ہے

دوسری جانب پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حملہ اورمظفرحسین کھبی بھی سرکاری ملازم نہیں رہا۔

پولیس کی جانب سے اب انسپکٹر شکیل بٹ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شکیل بٹ قتل کے وقت بھی لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھا، بالاج ٹیپو شکیل بٹ کو چچا کہتا تھا تقریبات میں اکثر دونوں اکٹھےہوتے تھے۔

ویڈیومیں بالاج ٹیپو کےساتھ سب انسپکٹرشکیل بٹ نظرآرہاہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی تحقیقاتی ٹیم نےشکیل بٹ کوحراست میں لیا۔

واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔

lahore police

Crime

TIPU TRUCKANWALA

AMEER BALAJ