شاہین آفریدی نے فیس بُک سے سلیکٹ ہونے والے خواجہ نافع کو اپنا بلا دے دیا
گزشتہ روز ہونے والے پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے خواجہ نافع نے اپنے دلچسپ انداز اور بہترین کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ سمیٹ لی ہے، گزشتہ روز ہونے والے میچ میں کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو مات دے دی تھی۔
لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں ہونے والے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا میچ کئی لحاظ سے دلچسپی کا باعث بنا رہا، لاہور قلندرز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جو کہ لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بھی بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، ساتھ ہی خواجہ نافع کے بارے میں کچھ ایسا کہا جو کہ سب کو حیران ضرور کر گیا۔
خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر کوئٹہ گلیڈئیڑز کو فتح سے ہمکنار کرایا، جبکہ بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
نافع نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 بڑے چھکے مارے۔ نافع کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھ سے اچھی پرفارمنس ہوئی، ٹیم کے اونر ندیم عمر اور ٹیم مینیجر اعظم خان نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔
بہترین پرفارمنس پر لاہور قلندرز کے کپتان بھی نافع کی کارکردگی پر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پائے اور مین آف دی میچ قرار دیے گئے خواجہ نافع کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنا بلا تحفے میں دے دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے سوشل میڈیا صارف فرید خان نے سرفراز احمد کا بیان شئیر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع کو ہم نے فیس بُک کے ذریعے سیلیکٹ کیا تھا، نافع نے اپنی بیٹنگ کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس نے توجہ حاصل کی۔
Comments are closed on this story.