Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے سیاست چھوڑنے کی خبروں پر پی ٹی آئی کا بیان

سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفیکیشن وائرل
شائع 20 فروری 2024 01:41am

سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے ایک پارٹی نوٹیفیکیشن وائرل ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے ۔

وائرل ہونے والے پارٹی نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں عمران خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے بتایا گیا کہ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے ۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ممبرز کے حوالے سے تمام نوٹیفیکیشن صرف آفیشل اکاونٹ سے جاری کیے جائیں گے ۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)