Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل

اداکار کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے، رپورٹ
شائع 20 فروری 2024 12:05am

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں، جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی طور پر متھن چکرورتی کی موت کی خبریں بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد پھیلیں، جن میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ اداکار فالج کا شکار ہوکر چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں جب کہ اداکار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اب ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی کو کچھ دن تک ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا اور ان کی صحت بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متھن چکرورتی کو 11 فروری کو ٹانگ اور جسم کے کچھ حصے سن ہوجانے اور سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کے ٹیسٹس کے بعد معلوم ہوا تھا کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا ہے۔

Mithun Chakraborty