Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کرنے کا فیصلہ
شائع 19 فروری 2024 09:06pm

مسلم لیگ ن سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تعاون کے بغیر بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا دعویٰ ہےکہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پارٹی کی نشستوں کی تعداد 160 سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتےمیں طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ۔

آئندہ 72 گھنٹوں میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائےگی، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن ڈے کے بعد اکیس دن کے اندرآئینی طور پراسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔

punjab assembly