Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دباؤ کیلئے مختلف حربے استعمال ہو رہے ہیں، ریاست ملازمین کا دفاع کرے گی، وزیراعظم

پرتشدد ٹرولوں کےخلاف کارروائی اور مثالی سزا دی جائے گی، انوار الحق کاکڑ
شائع 19 فروری 2024 07:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل / پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل / پی آئی ڈی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ریاست آئینی فرائض کی انجام دہی میں ملازمین کا دفاع کرے گی۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں بات کی اور تقسیم کا مینڈیٹ دیا ہے، سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وفاداریاں متشدد گروہ میں تبدیل کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرتشدد رویے کا ریکارڈ رکھنے والے اب سوشل میڈیا سے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ عمل آرٹیکل 5 اور دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان پرتشدد ٹرولوں کےخلاف کارروائی اور مثالی سزا دی جائے گی، سرکاری ملازمین سے وابستگی میں شک نہیں ہونا چاہیے۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

election 2024 results