Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا کنٹرول وزارت بین الصوبائی رابطہ سے لیکر کس کو دے دیا گیا؟

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 19 فروری 2024 04:56pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ محسن نقوی کو پی سی بی چیٸرمین بنائے جانے کے بعد اسکے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے۔

ذمہ دار حکومتی ذراٸع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر اسے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرنے کیلٸے سمری بھجواٸی گٸی تھی۔

جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی جس کے بعد پی سی بی کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیٸے گٸے ہیں۔

اس فیصلہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا جبکہ سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نماٸندگی دی جائے گی۔

دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آٸی پی سی جاری کرتی تھی۔

mohsin naqvi

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)