Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست دائر کردی

الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے آج ہی سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
شائع 19 فروری 2024 04:21pm

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے درخواست دائر کردی۔

ییہ درخواست مشال یوسفزئی نے سینئر قانون دان قاضی انور کی وساطت سے جمع کروائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں نے کاغذات میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا تھا، انتخابی نشان واپس لینے کے باعث وہ تصور نہیں کیا گیا۔

ہائیکورٹ س استدعا کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی سکروٹنی بھی ہوئی، انہی کو ایڈجسٹ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نہیں بلکہ سپریم کورٹ کسی پارٹی کو ڈی لسٹ کرسکتی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے آج ہی سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

pti

Peshawar High Court

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024