Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں واردات کے دوران ٹینکر کی ٹکر سے ڈاکو ہلاک

اورنگی میں شہری سے موتر سائیکل چھیننے کی کوشش تھی، مرنے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔
شائع 19 فروری 2024 03:23pm

کراچی علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

پاکستان بازار پولیس اسٹیشن کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ جب شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے راہِ فرار اختیار کی۔ تیز رفتاری کے ساتھ علاقے سے نکلنے کی کوشش میں ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل سامنے سے آتے ہوئے ٹینکر سے ٹکراگئی۔

اس حادثے میں ایک ڈاکو نے موقع ہی پر دم توڑ دیا جبکہ اس کا ساتھی پیدل فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ساتھی کی ہلاکت کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ پولیس کو موقع پر اس شہری کی موٹر سائیکل بھی ملی جسے لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس امر کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل سے ٹینکر حادثاتی طور پر ٹکرایا یا ٹینکر ڈرائیور نے ڈاکوؤں کو جان بوجھ کر ٹکر ماری۔

پاکستان بازار پولیس اسٹیشن کی ٹیم مرنے والے ڈاکو کے ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔

karachi

Orangi Town

DACOIT KILLED

HIT BY TANKER

PAKSTAN BAZAR