Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 43 ٹانک میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

پولنگ اسٹیشنوں پر 7 ہزار روپے تک میں سودے بازی ہوتی رہی
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 08:03pm

این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل مذاق بن گیا، ووٹرز پیسے لے کر حق رائے دہی استعمال کرنے لگے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ڈی آئی خان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر اِن 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔

جے یو آئی ایف کے امیدوار نے این اے 43 کے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

ان حلقوں پر آج پولنگ ہوئی تاہم آج نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اٹل شریف کے علاقے میں ایک ووٹ 5 سے 7 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

ووٹوں کے بیوپار کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کی، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کس طرح ووٹوں کی قیمت لگی اور خواتین ووٹر کو لانے پر ادائیگی کرنے کی بات بھی ہوئی۔

ٹانک: این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے۔

جے یوآئی کے مفتی اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 583 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

JUI

Pakistan Politics

election 2024 results