Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر میں مشعیب شاہین ، شیرافضل مروت سمیت دیگر نامزد
شائع 19 فروری 2024 02:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں بغیراجازت احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مقدمےمیں شعیب شاہین، عامرمغل، شیرافضل مروت اورعلی بخاری کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کےکارکنان ریلی کی صورت میں نیشنل پریس کلب پہنچے اور نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔

متن میں مزید کہا گیا ہے ک روڈ بلاک ہونےسے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔

pti

FIR

Shoaib Shaheen

Sher Afzal Marwat