Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
شائع 19 فروری 2024 01:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 2 لاکھ 14ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح سے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت2 ہزار 42 ڈالرز پر آگئی ہے۔

Gold prices

Gold Rates 2024